شہید ایس ایچ او لاچی سب انسپکٹر نذر عبّاس کا ایک قاتل کوہاٹ پولیس سے مقابلے میں ہلاک۔ دوسرا زخمی حالت میں فرار۔

کوہاٹ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) گزشتہ جمعہ کی شب مسلح افراد نے کوہاٹ کے نواحی علاقے لاچی میں پولیس پارٹی پر فائر نگ کرکے ایس ایچ او لاچی نذر عباس کو شہید کیا تھا، جبکہ اس کے گن میں زخمی ہوئے تھے، آر پی او کوہاٹ کا کہنا ہے، کہ پولیس پارٹی نے ان کا تعاقب شروع کیا، شہید ایس ایچ او لاچی سب انسپکٹر نذر عبّاس کا ایک قاتل کوہاٹ پولیس سے مقابلے میں ہلاک ہوگیا، جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرارہوگیا ہے۔ علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری۔ قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے تک آپریشن جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں