ضلع مہمند ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) تحصیل حلیمزئی چندہ گرلز ڈگری کالج میں محکمہ ایجوکیشن کی زیراستعمال لیبارٹری سامان سٹور میں اگ بھڑکنے سے ایک کروڑ دس لاکھ سامان جل کر راکھ بن گیا، آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکا، مذکورہ سٹور میں بجلی کی ترسیل موجودنہیں، جبکہ عمارت کا ڈبل پورشن سے گرمی کی تپش یاکیمکل کی ری ایکشن سے آگ بھڑکنا ناممکن ہے، سٹور میں پڑی ایک کروڑ دس لاکھ مالیت کا لیبارٹری سامان مختلف تعلیمی اداروں کیلۓ لایا گیا تھا۔جن کی کوالٹی اور کوانٹٹی اور تخمینہ لاگت کی انکوائری بھی ہورہی تھی، آگ بھڑکنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم وقوعہ پر پہنچ کر ایک گھنٹہ اپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا، یاد رہے کہ ایک ماہ قبل اکاؤنٹ آفس اور چند سال قبل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میڈیکل سٹور میں دو دفعہ آگ لگنے کی واقعات رونما ہوئے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments