ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار میں بھی ریسکیو 1122 نے آغاز کردیا گیا

پاراچنار( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار میں ریسکیو 1122 سروس شروع کردیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع کرم عصمت اللہ وزیر اور اسسٹنٹ کمشنر عمیر احمد خان نے فیتہ کاٹ کر سروس کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر اور اسسٹنٹ کمشنر عمیر احمد خان نے کہا کہ ریسکیو 1122 کا قبائلی اضلاع میں سروس خوش آئیند ہے اور اس سے علاقے کے عوام کو سہولت ملے گی ریسکیو 1122 پاراچنار کے انچارج عدنان اللہ حبیب نے کہا کہ ریسکیو 1122ہر قسم ہنگامی حالات میں عوام کیلئے مددگار ثابت ہونگے اور ساتھ ساتھ مقامی نوجوانوں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کی ٹریننگ بھی دی جائے گی تقریب میں قبائلی عمائدین ، ضلعی انتظامیہ افسران ، مختلف محکمہ جات کے افسران اور سیاسی وسماجی رہنما بھی شریک تھے پی پی پی رہنما حاجی جمیل حسین ، سماجی رہنما تنویر حسین نے ریسکیو 1122 سروس کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام سے ریسکیو 1122 عملے کیلئے اپنی عمارت تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں