شمالی وزیرستان میں مورچہ زن قبائل کے خلاف ڈی پی او کا ایکشن، بھاری اسلحہ سمیت 5 ملزمان گرفتار

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ڈی پی او شمالی وزیرستان عقیق حسین نے مرسی خیل اور حکیم خیل کے درمیان راضی کے تنازعہ پر ہونے والی فائرنگ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مورچے خالی کروائے اور متعدد افراد کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا۔ڈی پی او کے دفتر سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مرسی خیل بورا خیل قوم کے جوان پہاڑی مورچے واقعہ لکی خیل زمکے مورچہ میرعلی میں بھاری اسلحہ سے لیس ہو کرقوم حکیم خیل مبارک شاہی پر بوقت 6:30بجے علی الصبح اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ اطلاع ملتے ہی عقیق حسین DPO شمالی وزیرستان بمعہ محمد زمان SP انویسٹیگیش شمالی وزیرستان، ASHO میرعلی احمد گل، بھاری نفری ہمراہ سیکورٹی فورسز کے موقع پرجاکر علاقے کو گھیرے میں لے لیا مورچہ سے پانچ ملزمان ۔ موسیٰ خان ، حضرت عمر ، نیک انور جان ،رحیم الله ، افضل الدین ساکنان مرسی خیل کو موقع سے گرفتار کرلیا جبکہ چار عدد کلاشنکوف ایک عدد رائفل ڈنگر ایک عدد LMG بمعہ 430 عدد مختلف بور کارتوس برآمد کیئے اور مقدمہ قائم کر کے تفتیش شروع کردی جبکہ ملزمان کو پابند سلاسل کیا گیا ۔ عوامی حلقوں کی طرف سے ڈی پی او کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا گیا ہے اور دیگر قبائلی تنازعات کے خلاف بھی ایسے ہی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں