میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے علاقہ سپین وام میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکورٹی پوسٹ پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے ایک سیکورٹی اہلکار کو شہید کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب کو سپین وام کے علاقے میں ایک پوسٹ پر مسلح حملہ اوروں نے اچانک حملہ کردیا جس میں ایک سیکورٹی اہلکار غفور جان ساکن فرید خیل جمرود گولیاں لگنے سے شہید ہو گئے جس کو سپین وام ہسپتال متقل کردیا گیا جہاں سے ان کو اپے ابائی علاقے روانہ کردیا جائے گا۔وقوعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments