میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں میرعلی سب ڈویژن کے نواحی علاقے خیسور میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے امین اللہ نامی نوجوان شہید ہوگیا، قبائلیوں اور اس کے خاندان نے احتجاجاً امین اللہ کا نماز جنازہ میرعلی بازار کے مین چوک میں آدا کردیا گیا، نماز جنازہ میں قبائلیوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئے،
نماز جنازہ میں دیگر قبائلی مشران کے علاوہ پشتون تحفظ مؤومنٹ کے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور رکن صوبائی اسمبلی میرکلام وزیر بھی شریک ہوئے، قبائلی مشران آراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے قتل کے اس واقعے کو ظلم قرار دیکر شدید مذمت کی، احتجاج ریکارڈ کرنے کے بعد امین اللہ کے جسد خاکی کو خیسور میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا۔
Load/Hide Comments