مولانا ایک بار پھر تحریک چلانےکا شوق پورا کرلیں، وزیراطلاعات پنجاب

اسلام آباد ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما اور وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے،کہ عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں سے ملکر ایک بار پھر تحریک چلانے کا شوق پورا کرلیں،
وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا ہے، کہ مولانا فضل الرحمان غیر متحدہ اپوزیشن کو عقل آنا چاہئے، مولانا کو یہ بھی پتہ ہونا چاہئے، کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کو ملانے کی ساری کوششیں بے سود ہوگئے ہیں۔ پاکستان پیلپز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پی ایم ایل ( این ) کے شہباز شریف کے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ان کے اتحاد کا بھی پول اس وقت کھول گیا، جب وہ تحریک کیلئے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالتے رہے۔
سینیٹ سے دو اہم بلوں کی منظوری پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، جس کے باعث وطن عزیز کو جلد گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان ہے، جس سے پاکستان مخالف بھارت کے ارادے اور ان کی سرگرمیوں پر بھی پانی پھیردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں