ملک میں جاری بدترین مہنگائی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کرم کا احتجاجی مظاہرہ ، پارٹی رہنماؤں اور جیالوں نے کثیر تعداد میں شرکت

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) قبائلی ضلع کرم کے مرجزی شہر پاراچنار میں پریس کلب پاراچنار کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کرم کے صدر جلال بنگش ، تحصیل صدر حشمت بنگش ، جنرل سیکٹری حاجی جمیل حسین ،حاجی رؤف حسین ، تنویر حسین ، رمضان علی پراچہ ، حاجی کمال حسین ، سید رضا حسین اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے اور آج بدترین مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے اور غریب عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی ناممکن بنا دی ہے تبدیلی سرکار کی غلط اور ناکام پالیسیوں کے باعث عوام خود کشیوں پر مجبور ہوگئے ہیں رہنماؤں نے کہا کہ کنٹینر پر چڑھ کے عوام کا خیر خواہ بننے والے نے آج اقتدار میں آکر عوام کو بھوک سے مارنے کا عزم کیا ہوا ہے رہنماؤں نے وزیر اعظم عمران خان کی پختونوں کے خلاف حالیہ بیان کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جس پختونوں نے عمران خان کو اقتدار تک پہنچایا اسی عمران خان نے انہیں دہشت گرد کا خطاب دیا جو کہ قابل افسوس اور مذمت ہے رہنماؤں نے کہا کہ اگر حکومت نے مہنگائی کا سلسلہ ختم نہ کیا اور عوام کیساتھ ظلم ذیادتی بند نہ کی تو ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں