شمالی وزیرستان میں بنوں پولیس اہلکار ٹارگٹ کلنگ کا شکار

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کو سیر کیلئے آئے ہوئے بنوں سے تعلق رکھنے والے پولیس کانسٹیبل کو نامعلوم افراد نے میرعلی میں فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ مقامی پولیس زرائع کے مطابق بنوں پولیس کانسٹیبل احمداللہ ولد ہدایت اللہ سکنہ شہباز عظمت خیل بنوں شمالی وزیرستان میں تحصیل میرعلی کے نواحی گاؤں عیسوڑی میں ان کے دوست اکرام اللہ داوڑ کے ہاں عید ملنے جارہے تھے، سرکاری رپورٹ کے مطابق ہدایت اللہ کے ساتھ بنوں سے ان کا ایک دوسرا دوست بھی تھا،جو دونوں بذریعہ موٹر سائیکل آرہے تھے، میرعلی بازار کے قریب ہدایت اللہ کا دوست قریب ہی رفعہ حاجت کیلئے اتر گئے، عین اسی اثنا دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے بنوں پولیس اہلکار ہدایت اللہ کو گولی مارکر قتل کردیا۔ میرعلی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنے قبضے میں لے لی اور میرعلی ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کیلئے لیجایا گیا ۔ واردات کے بعد ملزمان حسب معمول فرار ہونے میں کامیاب ہو ئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے، میرعلی پولیس زرائع نے دی خیبرٹائمز کو بتایا ہے، کہ مقتول کے ساتھ بنوں سے آئے ہوئے مقتول کا دوست میرعلی پولیس نے شامل تفتیش کیاہے، جس سے اہم انکشافات متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں