ضلع کرم میں پولیس کو مطلوب پانچ افراد نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا

پارا چنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پاراچنار میں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب پانچ سماجی کارکنوں شبیر ساجدی، شفیق مطہری، سید غیور، حشمت، مجاہد طوری نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا، گرفتاری پیش کرنے والے پانچ افراد کا کہنا تھا کہ وہ قانون کا احترام کرتے ہیں اور پولیس نظام میں مزید بہتری چاہتے ہیں ڈی پی او ضلع کرم محمد قریش نے پانچ افراد گرفتاری پیش کرنے کرنے کے عمل کو خوش آیند اقدام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ قبائل کے اس قسم اقدامات سے نئے نظام کو تقویت ملے گی اور جرائم کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام میں مدد ملے گی پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے اور ہر محب وطن شہری کو قانون کا احترام کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں