شمالی وزیرستان محمد خیل نے فورسز کی جانب سے حراست میں لئے جانے والوں کی رہائی کی یقین دہانی پر احتجاج ملتوی کردیا

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے محمدخیل قبائل نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے حراست میں لئے جانے والے 14 افراد کی رہائی کیلئے 14گزشتہ دو ہفتوں سے اپنے بچوں اور خواتین سمیت سڑک پر نکل کر احتجاج شروع کیا تھا، اس دوران انتظامیہ کے تعاؤن سے سیکیورٹی فورسز اور قبائل کے مابین مذاکرات بھی جاری تھے، تاہم اب شمالی وزیرستان میں سیاسی اتحاد کے رہنماؤں کی مذاکرات میں شامل ہونے کے بعد انتظامیہ انہیں حراست میں لئے جانے والوں کی یقین دہانی دی، جس پر قبائل نے 28 اکتوبر تک احتجاج ختم کردیا۔
سیاسی اتحاد کی جانب سے مذاکراتی ٹیم میں چیئرمین مولانا رشیداللہ کی سربراہی میں 8 افراد شامل تھے، جبکہ محمد خیل قبائل کی جانب سے بھی 8افراد مذاکراتی ٹیم کا حصہ رہے۔
قبائل اور سیاسی اتحاد کے مذاکراتی ٹیم نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کرکے حراست میں لئے جانے والے تمام افراد کی رہائی ، ان کے دیگر جائز مطالبات کو 28 اکتوبر تک تسلیم ککرنے کی یقین دھانی حاصل کرلی، بصورت دیگر محمد خیل قبائل 28 اکتوبر کے بعد ایک بار پھر آئندہ احتجاج کا لائحہ عمل طے کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں