دیر بالا میں مسلسل بارشوں کے باعث رات گئے تودہ مکان پر تودہ گرنے سے 12افراد ملبے دب کر جاں بحق ہو گئے

افسوسناک واقعہ دیربالا میں پاتراک کے علاقے میدن میں پیش آیا جہاں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گھر پر مٹی کا تودہ آگرا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والوں میں 9 بچے، 2خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔ بارش اور رات کے اندھیرے کے باعث امدادی کارروائی میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ۔۔امدادی کارروائیوں میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد کے علاوہ 1122 اپردیر، پولیس، دیر لیویز اور سول ڈیفنس کے اہلکار شامل تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں زوجہ نوشاد ،سمیہ دختر نوشاد ،یمن بی بی دختر نوشاد ،طیب ولد نوشاد ،عمیر احمد ولد نوشاد ،زوجہ خان بادشاہ ،تقوی بی بی بنت خان بادشاہ ،سعدولدخان بادشاہ ،زوہان ولد خان بادشاہ ،زوجہ ولی رحمان،دعا دختر ولی رحمان اور ناصرولد ولی محمد شامل ہیں ۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی نماز جنازہ آج سہ پہر3 بجے ادا کی جائے گی ۔ مرحومین کے لئے قبریں تیار جبکہ مقامی قبرستان میںتدفین کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ ایک ہی خاندان کے 12افراد کے جاں بحق ہونے پر پورے علاقے کی فضا سوگوار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں