Lower Dir Police Post Security — Khyber Pakhtunkhwa

میدان لال قلعہ میں پولیس چوکی پر عسکریت پسندوں کا حملہ، عوام اور پولیس کے شدید مقابلے کے بعد حملہ آور فرار

دیر ( ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا کے بالائی ضلع دیر لوئر میں عسکریت پسندوں کی جانب سے پولیس چوکی کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق دیر لوئر کے علاقے میدان لال قلعہ کی ’کولال ڈیری‘ پولیس چوکید پر عسکریت پسندوں کے ایک بڑے گروہ نے دیر رات اچانک حملہ کر دیا۔ عسکریت پسندوں کا منصوبہ چوکی کا گھیراؤ کر کے اسلحہ لوٹنے اور پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنانے کا تھا، تاہم پولیس کی بروقت کارروائی اور مقامی آبادی کے ردِعمل کے باعث حملہ آوروں کے عزائم خاک میں مل گئے۔ علاقے میں فائرنگ کی آوازیں سنتے ہی مقامی شہری اپنے گھروں سے ہتھیار لے کر باہر نکل آئے اور پولیس اہلکاروں کے شانہ بشانہ مقابلے میں شریک ہو گئے۔
عوام اور پولیس کی جانب سے بھر پور جوابی کارروائی کے باعث حملہ اوروں کو پسپا ہوکر فرار ہونا پڑا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ دیر لوئر اور دیر اپر میں گزشتہ چند دنوں کے دوران شدت پسندوں کی تحرک میں اضافہ دیکھا گیا ہے، لیکن مقامی آبادی اور سیکیورٹی فورسز کے یکجا ہونے کی وجہ سے عسکریت پسند اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

Summery:

Militants attempted to attack and surround a police post in Kolal Dheri, Maidan, Lower Dir, late at night. Police and armed local residents mounted a strong counterattack, forcing the attackers to retreat. No casualties were initially reported, while a security alert and search operation remain underway.