اسلام آباد (دی خیبر ٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک)
پاک فوج کے سربراہ اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ پاکستان کی بے پناہ معدنی دولت کو کارآمد بنانا ہمارا اجتماعی قومی مقصد ہے، اور معدنی وسائل کی ترقی کے ثمرات سب سے پہلے مقامی آبادیوں تک پہنچنا لازم ہیں۔
اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ جن علاقوں سے معدنیات نکالی جا رہی ہیں، وہاں کے مقامی لوگوں کو اپنی زندگیوں اور معیارِ زندگی میں ٹھوس اور واضح بہتری نظر آنی چاہیے۔ انہوں نے ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے ایک نیا روڈ میپ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہدف صرف خام معدنیات کی برآمد تک محدود نہیں ہے، بلکہ ملک کے اندر ہی ریفائننگ، پروسیسنگ اور مینوفیکچرنگ تک پوری ویلیو چین کو استوار کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ معاشی فوائد سمیٹے جا سکیں۔
غیر ملکی و ملکی سرمایہ کاروں اور مندوبین سے مخاطب ہوتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ پاکستان ایسی طویل مدتی اور شفاف شراکت داری پروان چڑھانا چاہتا ہے جو پاکستان اور اس کے عالمی شراکت داروں دونوں کیلئے پائیدار معاشی قدر کا باعث بنے۔
پاکستانی عوام کی صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان کے لوگ انتہائی محنتی، دلیر اور پرعزم ہیں جن میں اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کی زبردست صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا، کہ ہمارے قدرتی وسائل ہمیں ترقی کے بے شمار مواقع فراہم کرتے ہیں، جبکہ عملی نتائج کے حصول کیلئے ہمارے باصلاحیت لوگ ہی اصل طاقت اور عزم کا سرچشمہ ہیں۔ اب ہمیں صلاحیت سے پیداوار کی طرف، وعدوں سے عملی اقدام کی طرف اور خام برآمدات سے ویلیو ایڈڈ گروتھ (Value-Added Growth) کی طرف بڑھنا ہوگا۔
دوسری جانب فورم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے معدنیات کے شعبے میں تیز رفتار ترقی اور عالمی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے رابطہ سڑکوں اور لاجسٹک نیٹ ورک کی بہتری کو ناگزیر قرار دیا۔
وزیر پیٹرولیم نے فورم کے شرکاء کو حکومتی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ دور دراز کے معدنی وسائل تک آسان اور تیز تر رسائی کیلئے ملک بھر میں روڈ نیٹ ورک کو جدید خطوط پر استوار اور مضبوط کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے خصوصی طور پر اس بات کا ذکر کیا کہ بلوچستان کے معدنی مرکز چاغی اور گوادر بندرگاہ کے درمیان جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، جس سے برآمدی لاگت میں کمی اور رسد میں آسانی پیدا ہوگی۔
علی پرویز ملک کا مزید کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (نجی و سرکاری شراکت داری) کے ماڈل سے معدنی شعبے میں ترقی کو نئی رفتار ملے گی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ چاغی اور مغربی بلوچستان کے وسیع علاقوں میں تانبے اور سونے کے بڑے ذخائر، جبکہ شمالی علاقہ جات اور گلگت بلتستان میں جدید ٹیکنالوجی کے لیے انتہائی اہم دھات لیتھیم (Lithium) سمیت دیگر قیمتی معدنیات کی تلاش اور سروے کا کام بھرپور انداز میں جاری ہے، جو آنے والے برسوں میں پاکستان کی معاشی خود کفالت میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
یہ بھی ملاحظہ کیجئے: سونے کی کان پر بیٹھے بھکاری: قرض ملا ہے، ڈھول بجاؤ
Pakistan Minerals Forum: Turning Mineral Wealth into Value Our National Goal; Local Prosperity Top Priority, Says Field Marshal Asim Munir
* Collective National Goal & Value Addition: Addressing the Pakistan Minerals Investment Forum 2026 in Islamabad, Chief of Defence Forces Field Marshal Syed Asim Munir stated that harnessing Pakistan’s vast mineral wealth is a collective national objective. He emphasized shifting from raw material exports to developing a complete domestic value chain encompassing refining, processing, and manufacturing.
* Local Community Uplift & Partnerships: Field Marshal Munir stressed that local populations in resource-rich areas must experience tangible improvements in their living standards. Expressing confidence in the resilience and potential of the Pakistani workforce, he called for transparent, long-term global partnerships that yield sustainable economic value.
* Infrastructure & Ongoing Exploration: Federal Minister for Petroleum Ali Pervaiz Malik underscored the necessity of modern road networks and logistics to attract foreign investment and accelerate sector growth. He highlighted ongoing infrastructure development connecting Chagai to Gwadar Port, alongside active exploration of copper and gold reserves in Balochistan and lithium deposits in Gilgit-Baltistan through public-private partnerships.




