پشاور میں بیشتر دکانیں کھل گئیں ، انتظامیہ عملدرآمد کرانے میں ناکام

پشاور( دی خیبر ٹائمز ڈیسک )ضلعی انتظامیہ پشاور لاک ڈائون پر عمل درآمد کرنے میں ناکام ہو گئی ہے دکانوں کے معاملے پر جھگڑے شروع ہو گئے ہیں اور بدھ کے روز شہر کے بیشتر علاقوں میں سینکڑوں دکانیں جزوی طور پر کھل گئی ہیں تاہم سیکورٹی فورسز کے دستوں کے گشت کے باعث دوبارہ بند کردیئے گئے ضلعی انتظامیہ پشاور ، ٹائون ون انتظامیہ ، کیپٹل سٹی پولیس کی جانب سے اجلاسوں میں مصروف ہونے کے بعد لاک ڈائون پر عمل درآمد تاجروں نے بند کر دیا ہے شہر کے بعض بازار گزشتہ روز کھل گئے تھے جبکہ گورنمنٹ کالج چوک ، فقیر آباد ، دلہ زاک روڈ ، کوہاٹ روڈ ، بخشو پل ، افغان کالونی ، شیخ آباد ، سمیت بعض علاقوں میں گزشتہ روز سے باقاعدہ طور پر دکانیں کھل گئی ہیں تاجروں نے مزید لاک ڈائون پر عمل درآمد کرنے سے انکار کیا ہے یونین کے عہدیداروں اور تاجروں کے دوران اختلافات بھی اس حوالے سے پیدا ہو گئے ہیں سکندر پور میں یونین کے عہدیدار کے دکان کھولنے کے معاملے پر تاجر مشت گریبان ہو گئے کریم پورہ بازار ، شاہین بازار ، جھنڈا بازار بھی جزوی طور پر کھل گیا ۔ اشرف روڈ پر صابن فروشوں اور ڈرائی فروٹ کی دکانیں بھی کھل گئی ہیںلاک ڈائون پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث سینکڑوں شہری خریدار ی کے لئے بازاروں کا رخ کر رہے ہیں بازاریں کھولنے کے معاملے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کرونا وائرس کے حوالے سے اپنی رپورٹس سے صوبائی حکومت کو آگاہ کردیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں