ضلع کرم میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیلتا جارہاہے، عوام سے احتیاط کی اپیل

پاراچنار ( دی خیبرٹائمزڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے ڈپٹی کمشنر شاہ فہد نے کہا ہے کہ کرونا مریضوں میں تیزی سے اضافہ تشویشناک ہے لوگ احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل کرکے اس ۔موذی مرض سے خود کو بچائیں۔
چنار ہاؤس پاراچنار میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع کرم ڈاکٹر عطاء اللہ اور کمیونی کیشن آفیسر محکمہ صحت جابر حسین کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ضلع کرم کے ڈپٹی کمشنر آہ فہد نے کہا کہ ضلع میں اب تک تقریبا چودہ سو افراد کے کرونا ٹیسٹ کئے گئے اور تقریبا آٹھ سو افراد کے ملنے والے رزلٹ میں سے 302 پازیٹو آگئے ہیں ان افراد میں 167 ریگولر ہوگئے ہیں جبکہ 130 پازیٹو کیسیز ایسولیشن میں موجود ہیں ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع کرم مختلف ہسپتالوں اور دیگر سرکاری اداروں میں قائم قرنطینہ اور آیسولیشن سنٹر میں تقریبا چھ سو بیڈز کی سہولت موجود ہیں اور باہر ممالک سے آنے والے 4500 افراد کو اب تک ٹریس کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ جوں جوں کرونا پھیلنے میں اضافہ ہورہا ہے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے بھی احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کی جارہی ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گھروں میں قرنطینہ لوگوں کو علاج معالجے اور خوراک کی سہولیات دینے کے علاؤہ حیدری بلڈ بینک ، چنار بلد بنک اور دیگر اداروں کے ذریعے بھی ضرور مندوں کی مدد کی جارہی ہے ڈپٹی کمشنر نے صحافیوں علماء قبائلی عمائدین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے کرونا وائرس سے لوگوں کو بچانے اور سوشل ڈسٹنس سمیت تمام احتیاطی تدابیر اپنانے میں کردار ادا کرنے پر زور دیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع کرم ڈاکٹر عطاء اللہ کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں محکمہ صحت کے 41 ہیلتھ فیسیلیٹیز کرونا وائرس کے خلاف سرگرم عمل ہیں اور ان مراکز میں موجود عملہ شب و روز عوامی خدمت میں مصروف ہے جس کی وجہ سے محکمہ صحت کا ایک اہلکار کرونا وائرس سے شہید جبکہ کئی ڈاکٹرز سمیت متعدد محکمہ صحت کے ملازمین کا ٹیسٹ بھی پازیٹو آگیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں