کرک ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) کرک شہر میں واپڈا کی طرف سے جاری ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف کرک شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اور واپڈا کے دفاتر کو تالے لگائے تھے، جسکی قیادت خٹک قبائل کے رہنما مولانا میرزاقیم کر رہے تھے، جس کے خلاف محکمہ واپڈا نے کار سرکار میں مداخلت کی ایف آئی آر تھانہ کرک سٹی میں درج کیا تھا، گزشتہ روز تھانہ سٹی پولیس نے مولانا میرزاقیم کو گرفتار کیا۔ مولانا کی گرفتاری کے خلاف کرک کے شہریوں نے کراچی پشاور مین انڈس ہائی وے کو تنگوڑی چوک کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی، اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
