پارا چنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کورم کے صدر مقام پاراچنار میں پوسٹ آفس چوک سے احتیجاجی ریلی برآمد کی گئی جس میں شہریوں سول سوسائیٹی قبائیلی عمائیدین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹینٹ کمشنر عمیر احمد قبائیلی رہنما حاجی عاشق حسین اور دیگر رہنماؤں نے کہا، کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کا کئی سالوں سے استحصال کیا جارہا ہے، اور اس قسم مظالم مزید برداشت نہیں کر سکتے رہنماؤں نے عالمی طاقتوں سے کشمیریوں پر فوری طور پر مظالم بند کرنے کا مطالبہ کیا ریلی کے شرکاء نے کشیمیروں کے حق میں اور بھارتی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔
