ممبئی ) دی خیبر ٹائمز شوبز ڈیسک)بھارتی فلم میکر کرن جوہر کو سوشل میڈیا پر دیا گیا بیان مہنگا پڑگیا شہریوں کی جانب سے سخت پیغامات پر کرن جوہر نے اپنے دئیے گئے بیان پر معافی مانگ لی . بھارتی فلم میکر کرن جوہر نے گذشتہ دنوں ایک ویڈیو میں پیغام دیا تھا کہ ہیرو تو صرف سیلیبرٹی ہوتے ہیں اور لاک ڈائون میں ڈیوٹی انجام دینے والے ڈاکٹر اور نرسز کی کوئی اہمیت نہیں تاہم شہریوں اور اپنے ساتھی فلم سازوں کی جانب سے تنقید کے بعد کرن جوہر نے معافی مانگ لی اور کہا کہ لاک ڈائون کے دوران سب سے زیادہ صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد اہم ہیں اور یہی لوگ ہمارے ہیرو ہیں-اپنے ٹوئٹر بیا ن میں کرن جوہر نے کہا کہ مجھے اندازہ ہوگیا کہ میں نے بہت غلط پوسٹ کئے ہیں کرن جوہر کی ساتھی فلم ساز فرخ خان نے بھی کرن جوہر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس صحت صورتحال میں اگر آپ کو کوئی فرق نہیں پڑتا تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن ہمیں مسئلہ ہے اس لئے ایسی بکواس ویڈیو بنانا اور شیئر کرنا بند کریں-
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments