اسلام آباد ) دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈٰسک ( پاکستان ڈیموکریٹک مومینٹ کا ویڈیو لنک اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں ن لیگ کے سربراہ نوازشریف، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل، پشتون تحفظ مؤومنٹ کےسینیئر رہنما اور ایم این اے محسن داوڑ اور دیگر جماعتوں کے سربراہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ملکی سیاسی صورتحال سمیت اے پی سی میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے متفقہ طور پر جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہ مقرر کیاگیا۔ ن لیگ کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کا نام پی ڈی ایم سربراہ کے لئے تجویز کیاگیاتھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments