Iranian Parliament Speaker Mohammad Bagher Ghalibaf shaking hands with a Chinese official in front of the Iranian and Chinese flags.

ایران کا خطے میں مشترکہ سیکیورٹی کیلئے چینی تجویز کی مکمل حمایت کا اعلان

دی خیبر ٹائمز مانیٹرنگ نیوز ڈیسک: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اعلان کیا ہے کہ ایران خطے میں مشترکہ سیکیورٹی کے قیام سے متعلق چین کی جانب سے پیش کردہ تجویز کی مکمل اور بھ حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیجنگ کا یہ اقدام خطے میں پائیدار امن اور خودکفیل سیکیورٹی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
محمد باقر قالیباف نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ چین کی جانب سے مشترکہ سیکیورٹی اپنائے جانے پر زور دینا درحقیقت وہی بنیادی اصول ہے جس کی جمہوریہ اسلامی ایران طویل عرصے سے وکالت کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام علاقائی ممالک کی باہمی شمولیت کے بغیر خطے کا امن ممکن نہیں۔
ایرانی اسپیکر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی ممالک کو چاہئے کہ وہ اپنے مستقبل کی باگ ڈور اپنے ہاتھوں میں لیں اور بیرونی طاقتوں کا انتظار کرنے کے بجائے خود فیصلہ سازی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں حقیقی استحکام صرف اسی وقت ممکن ہے جب ایک نیا سیکیورٹی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے، جس کی نشوونما اور بنیادیں خود اسی خطے کی ضروریات کے مطابق ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران اس قسم کے علاقائی سیکیورٹی فریم ورک کے قیام کیلئے ہر سطح پر تعاون کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔
تہران کا موقف بیان کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ علاقائی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ خطے سے باہر کی طاقتوں پر اپنا انحصار ختم کریں اور باہمی تعاون، افہام و تفہیم کے ذریعے سیکیورٹی کے پائیدار انتظامات قائم کریں۔ غیر ملکی مداخلت کے بجائے باہمی اعتماد ہی خطے کے امن و ترقی کی ضمانت ہے۔

EXCLUSIVE: Iran Backs China’s Regional Security Proposal, Urges End to External Reliance

* Full Support for Beijing’s Vision: Iranian Parliament Speaker Mohammad Bagher Ghalibaf has announced Iran’s complete backing for China’s joint security initiative in the region, highlighting that Beijing’s stance aligns directly with principles Iran has long advocated.
* Locally Grown Security Architecture: Ghalibaf emphasized that genuine stability can only be achieved through a new, internally developed security framework built by regional nations themselves, confirming Tehran’s readiness to participate.
* Call for Strategic Independence: Tehran renewed its call for neighboring countries to take control of their own destiny, drastically reduce reliance on external powers, and establish sustainable security through direct mutual cooperation.