میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میرعلی سب ڈویژن میں 2متحارب قبائل مادی خیل اور ایپی قبائل کے مابین اراضی کے تنازعے پر فائرنگ شروع ہوگئی، جس کے نتیجے میں مادی خیل قبیلے سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگئے ہیں، ایپی قبیلے کے 2افراد زخمی ہوگئے ہیِ جبکہ فائر بندی کیلئے کرادار آدا کرنے والے پولیس ڈی ایس پی جمشید وزیر بھی زخمی ہوگئے ہیں۔
رات بھر قبائل کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، تاہم مقامی انتظامیہ اور دیگر مقامی قبائل کے مشران نے عارضی فائرنگ بندی کی ہے، تاہم مستقل فائربندی اور مسئلے کو حل کرنے کیلئے قبائلی عمائدین نے مداخلت شروع کی ہے، جہاں اب جرگے شروع ہوچکے ہیں،
واضح رہے کہ اپریش ضرب عضب کے دوران یہاں کے قبائلیوں سے اسلحہ لے لی ہے، تاہم اب ایسے تنازعات میں بھاری اسلحے کا استعمال ہونا حیرت انگیز ہے، کہ آج بھی یہ علاقے اسلحے سے پاک نہیں کئے گئے ہیں؟
