تحریر: احسان داوڑ
ازل سے لے کر آج تک انسان اور فطرت کے درمیان ایک دلچسپ اور پراسرار کشمکش جاری ہے۔ بظاہر تو ایسا لگتا ہے کہ انسان نے اپنی تکنیکی کامیابیوں سے فطرت کو تسخیر کر لیا ہے، لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ فطرت کسی سے مقابلہ نہیں کر رہی بلکہ اپنے اٹل قوانین کے تحت رواں دواں ہے، اور وقتاً فوقتاً ایسے حالات پیدا کرتی ہے کہ انسان کو اپنی بے بسی کا احساس ہو ہی جاتا ہے۔ جب بھی انسان نے فطرت کے توازن کو “سبوتاژ” (Sabotage) کرنے کی سعیِ لاحاصل کی ہے، فطرت نے اسے شدید ردِعمل کا سامنا کروایا ہے۔ صنعتی ترقی کے زعم میں فضا میں اربوں ٹن زہریلی گیسیں خارج کرنے کی پاداش میں آج انسان گلوبل وارمنگ اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی صورت میں فطرت سے چھیڑ چھاڑ کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔
ہماری خوراک اور طرزِ زندگی میں بڑھتے ہوئے مصنوعی پن نے بھی ہمیں نئی بیماریوں کے بھنور میں دھکیل دیا ہے۔ آج وہ بیماریاں عام ہیں جن کا ذکر پرانے وقتوں میں نہ ہونے کے برابر تھا۔ کم عمر بچوں میں دل کے دورے اور نوجوانوں میں فالج جیسے امراض اس حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ ہم نے فطرت سے کتنا فاصلہ اختیار کر لیا ہے۔
انسان اور فطرت کی اسی آنکھ مچولی کا ایک حیران کن پہلو تب سامنے آیا جب کورونا وبا کے دوران دنیا بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہوا۔ فضا صاف ہوئی، فضائی آلودگی میں نمایاں کمی آئی اور شہروں کے شور میں ڈوبے ہوئے آسمانوں پر ستارے دوبارہ چمکنے لگے۔ لاہور اور کراچی جیسے آلودہ ترین شہروں کی آب و ہوا میں ایک غیر معمولی شفافیت دیکھی گئی۔ یہ خاموشی اور سکون دراصل فطرت کا وہ پیغام تھا جسے ہم مشینی اور تکنیکی شور میں کہیں بھول چکے تھے۔
کورونا نے دنیا کے “طاقتور” ہونے کے زعم کو چکنا چور کر دیا۔ میزائلوں، ایٹمی اسلحہ جات اور ڈرون طیاروں کی چکاچوند کے پیچھے چھپے ہوئے “دنیاوی خدا” ایک ان دیکھے وائرس کے سامنے بے بسی اور لاچارگی کی تصویر بن کر رہ گئے۔ فیڈریشن آف امریکن سائنٹسٹس (FAS) کی رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں ایٹمی ہتھیاروں کا ایک وسیع ذخیرہ موجود ہے، مگر اس بحران میں ان تباہ کن ہتھیاروں کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہی۔ کیا یہ لمحۂ فکریہ نہیں کہ جو ملک پوری دنیا کو جدید ڈرون ٹیکنالوجی سے کنٹرول کرنے کا دعویٰ کرتا ہے، وہ محض ایک وینٹی لیٹر کی قلت کے آگے بے بس نظر آئے؟
درحقیقت یہ وبا فطرت کی طرف سے انسان کو ملنے والا ایک موقع ہے کہ ہم اپنی خود ساختہ فرعونیت سے نیچے اتریں اور انسانیت کے لیے کوئی مثبت سوچ پیدا کریں۔ آج ہمیں ایٹمی ہتھیاروں کی نہیں بلکہ سینیٹائزر، ماسک اور انسانی ہمدردی کی ضرورت ہے۔ فطرت ہمیں پکار رہی ہے کہ ہم امن اور آشتی کی راہ اپنائیں، کیونکہ اسی میں ہماری بقا ہے۔ دنیا کے لیڈروں کے لیے اس صورتحال میں غور و فکر کا کافی سامان موجود ہے؛ کاش وہ اس پیغام کو سمجھ سکیں۔
یہ بھی ملاحظہ کیجئے: سونے کی کان پر بیٹھے بھکاری: قرض ملا ہے، ڈھول بجاؤ
Nature vs. Man: The Illusion of Technological Supremacy
By Ihsan Dawar
In this insightful column, Ihsan Dawar explores the eternal struggle between humanity and nature, arguing that despite technological advancements and military might, human beings remain entirely subordinate to nature’s immutable laws.
Key Highlights:
-
The Illusion of Control: While humans often believe they have conquered nature, any attempt to sabotage its balance brings severe consequences—most notably global warming and rising temperatures driven by industrial pollution and toxic emissions.
-
Modern Lifestyle and Health: Moving away from a natural lifestyle and diet has trapped humanity in a web of modern illnesses. The prevalence of heart attacks in young children and strokes in youth highlights the heavy price we pay for distancing ourselves from nature.
-
The Lockdown as Nature’s Message: During the COVID-19 lockdowns, a striking transformation occurred. Air pollution dropped, skies cleared, and stars reappeared over smog-choked cities like Lahore and Karachi, serving as a powerful reminder of the serenity lost amid technological noise.
-
Humbled Superpowers: The pandemic shattered the ego of global “superpowers.” Despite massive arsenals of nuclear weapons, missiles, and drones cataloged extensively by organizations like the Federation of American Scientists (FAS) world powers found themselves utterly helpless against an invisible virus, scrambling for basic resources like ventilators.
-
A Call for Humility and Peace: Dawar concludes that this global crisis is an opportunity for humanity to abandon self-constructed arrogance and choose empathy, sanitizers, masks, and peace over nuclear weapons. The author urges global leaders to heed nature’s call for survival through harmony rather than conflict.





“فرعونیت سے عاجزی تک: انسان اور فطرت کی ازلی کشمکش” ایک تبصرہ