کروناکےخلاف جہاد، پشاورکےفنکاربرسرپیکار، آگہی کیلئےشاٹ فلمزتیار


کاشف عزیز
پشاور (دی خیبر ٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) پشاورکورونا کے پھیلاؤ کو روکھنے کے لئے پشاور کے فنکار بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں,اور بغیر کسی معاوضے کے شاٹ فلمز بنا کر عوام کو کورونا وبا سے بچاؤ کے پیغامات دیتے ہیں.
پاکستان ٹیلی ویژن سمیت مختلف ٹی وی چینلز اور سٹیج ڈراموں کے نامور اداروں نے لاک ڈاون کے دوران شہر کے مختلف حصوں میں کورونا سے بچاؤ اور آگاہی کے حوالے سے شارٹ فلمز بنانا شروع کیا.فنکاروں کا کہنا ہے کہ جہاں ڈاکٹرز ,فورسز ,صحافی اور حکومتی ادارے کورونا کو ختم کرنے لئے اپنا کردار ادا کر رہیں ہیں ,وہی انہوں نے بھی کیمرے اٹھا کر اپنا کردار ادا کرنا شروع کیا.
یہ ہے پشاور سے تعلق رکھنے والے اداکار نعمان راؤف,جو بغریر کسی معاوضے کےکورونا کے حوالے سے پیغامات پر مبنی شارٹ فلمز میں اداکاری کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر کے فرائض بھی سر انجام دیتا ہے.ان کا کہنا ہے کے اس کو ہر پاکستانی سے پیار ہے,اسی لئے وہ فلمز میں ان کو کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے پیغامات پر کام کر رہا ہے.
اداکاری کے ساتھ ساتھ میک آپ آرٹسٹ کے فرائض سر انجام دینے والی عینا کا کہنا ہے کہ وہ سٹیج ڈراموں سمیت شارٹ فلموں اور ملک کے مختلف حصوں میں ماڈلنگ کر چکی ہے لیکن اس وقت صرف کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے پیغامات پر کام کر رہی ہے اور اسی کو اپنا فرض سمجھتی ہے.
مختلف موضوعات پر فلم بنانے والے ٹیم کے ساتھ لکھاری اور اداکاری کے فرائض سر انجام دینے والے پی ٹی وی کے اداکار نور حسین نوری کا کہنا ہے کہ عوام کو آگاہ کرنے کیلئے شارٹ فلمز بنانا اور سوشل میڈیا پر شایا کرنے کا عمل لوگوں نے کافی سراہا اور دن بہ دن لوگ ان کے ویڈیوز کو کمیٹس کے ذریعے سراہتے ہیں.
فلمز کے پروڈیوسر احمد نے شوٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے ہر شہری کو چاہیئے کہ کورونا کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے,وہ چاہے باپ ہو,ماں ہو,استاد ہو,خاندان کا بڑا یا مذہبی سکالرز, تاکہ ہم سب مل کے جلد سے جلد اس وبا کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرے…

اپنا تبصرہ بھیجیں