شمالی وزیرستان میرانشاہ میں ریسکیو 15 کا افتتاح

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ضم شدہ قبائلی اضلاع میں سے شمالی وزیرستان میں سب سے پہلے پولیس نے ریسکیو 15 کا افتتاح کردیا جس میں پہلی بار دو خواتین بھی ڈیوٹی سرانجام دینگے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر شفیع اللہ گنڈا پور کے دفتر سے جاری ایک اعلامئے کے مطابق میرانشاہ میں پولیس ریسکیو 15کا باقاعد ہ افتتا ح ہوا۔ افتتاح سیون ڈویژن کے میجر جنرل شاکر اللہ خٹک نے کیا جبکہ اس موقع پر سول و فوجی حکام کی ایک کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ بعد میں میڈیاکے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے ڈی پی او پولیس شفیع اللہ گنڈا پور نے بتایا کہ پورے قبائلی اضلاع میں شمالی وزیرستان کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ یہاں ریسکیو 15کا باقاعدہ اغاز ہو ا جس میں دو کوئیک ری ایکشن فورس اور چار رائیڈرز ہمیشہ موجود رہینگے اور کم ترین وقت میں عوام کی خدمت کیلئے موقع پر پہنچ سکے گے۔انہوں نے مزیدبتایا کہ ریسکیو 15کی ڈیسک پر دو خواتین اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے جو خواتین کے معاملات کو دیکھ سکے گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس علاقے میں قیام امن کیلئے ہر قسم کے اقدامات اٹھارہی ہیں تاہم علاقے کے عوام کو بھی پولیس کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر پولیس قیام امن پوری طرح کامیاب نہیں ہو سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں