پشاور ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور سابقہ صوبائی وزیر میاں افتخار حسین نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے، کہ باچا خان مرکز آمد پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ آدا کرتا ہوں، جو کورونا کے باعث ان کے بھائی کی فوتگی پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کیلئے آئے تھے، مولانا صاحب نے آکر پشتون ہونے کا ثبوت دیا، اور پشتون ہی ایک دوسرے کے ہاں غم و خوشی کے مواقع پر جاتے ہیں، چونکہ گاؤں میں ان کا اپنا حجرہ نہیں، اس لئے وہ باچاخان مرکز ہی اپنا گھر سمجھتے ہیں، تاہم مخالفین کو مولانا صاحب کی آمد ہضم نہیں ہورہی ہے، جس کی آمد کو غیر ضروری طور پر متنازعہ بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ سیاسی مخالفین بھی اگر ان کے بھائی کے فاتحہ خوانی یا تعزیت کیلئے آتے تو اچھی بات ہوتی، نہ آنے پر بھی ان سے مجھے کوئی شکوہ نہیں، سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنی ویڈیو پیغام میں میاں افتخارحسین نے واضح کیا ہے، کہ سیاسی مخالفین نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ میڈیا سے بات چیت کی ہے، جو سیاسی مخالفین وہ بیان ان کے خلاف بطور پروپیگنڈہ استعمال کرنے کی بھی ناکام کوشش کررہی ہے، تاہم اتنا بتادوں کہ ان کی جماعت عوامی انیشنل پارٹی روز اول سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہیں، اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ان کی ہمدردیاں ہیں۔
یہ بھی پڑھئے : مولانا فضل الرحمان باچاخان مرکز جانے پر گورنر شاہ فرمان کا تنقیدی ٹویٹ، میاں افتخار کا جواب
“مولانا فضل الرحمان باچاخان مرکز تعزیت کیلئے آئے تھے، اے این پی روز اول سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہیں، میاں افتخارحسین” ایک تبصرہ