تمہاری بندوق پر لعنت ۔۔۔۔۔۔۔… بنوں میں چاند رات کی خوشی میں ہوائی فائرنگ نے معصومہ کی جان لے لی

بنوں ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) تم قاتل ہی نہیں انسان کے روپ میں بھیڑیئے ہو۔۔۔
بندوق اٹھاتے وقت تم کو ذرا بھی خیال نہیں آیا کہ تم ایک معصوم کی جان لے رہے ہو؟ ایک ماں کی گود اجاڑ رہے ہو؟ ایک باپ سے اس کی رحمت چھین رہے ہو؟
تمہاری ایک پل کی خوشی نے دیکھو کس معصوم پری سے زندگی کا حق چھین لیا۔۔۔
چاند رات کو بنوں میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ہر خنزیر اس معصوم کلی کا قاتل ہے۔۔۔
جس جس نے بندوق سے آسمان کو چھیرنے کی کوشش کی وہ اس بچی کا قاتل ہے
ڈھونڈو ایسے قاتلوں کو اور نکیل ڈال کر زمین پر رگڑو، یہ انسان کہلانے کے مستحق نہیں ہیں۔۔۔
تمہیں کتنا سمجھایا گیا کہ ہوائی فائرنگ کسی کا ہنستا بستا گھر ماتم کدے میں بدل سکتا ہے مگر تم نہیں سمجھے۔۔۔ کہ سمجھتے تو انسان ہیں۔۔
میمونہ دختر حق نواز سکنہ عیسکی شیخان بنوں ہم سب تم سے شرمندہ ہیں۔۔۔۔۔
تمہارا قاتل آج عید کی نماز پڑھنے کے بعد گلے مل مل کر عید کی مبارکباد دے گا اور وصول کرے گا، وہ چاند رات کو ہوائی فائرنگ کی خوشی سے سرشار بھی ہوگا لیکن تمہاری شہادت سے بے خبر اس بدبخت کو نہیں معلوم کہ چند ساعتوں کی خوشی کے لئے اس نے تمہارے ماں باپ کی دنیا اور اپنی آخرت کا بیڑا غرق کردیا۔۔۔۔
لعنت ہے تمہاری بندوق پر اور لعنت ہے تمہاری تربیت پر۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں