شمالی وزیرستان کے طالب علم فضل ودود کا وفاق المدارس کے امتحان میں نمایاں کامیابی

میرانشاہ (دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل کے پسماندہ ترین علاقے ماما زیارت سے تعلق رکھنے والے ہونہا ر طالب علم فضل ودود ولد شیر نواز خان نے وفاق المدارس کے امتحان میں پورے صوبہ میں دوسری جبکہ ملکی سطح پر چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے۔ ایک ملاقات میں فضل ودود نے دی خیبرٹائمز کو بتایا کہ 37 ہزار طلباء اس امتحان میں شریک ہو ئے جس میں پوزیشن لینا اسان نہیں تھا، لیکن محنت ، والدین اور اساتذہ کی دعائیں ناممکن کو ممکن بناتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ وہ تیکنیکی تعلیم بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں، تاکہ معاشرے پر بوجھ بننے کے بجائے ایک مفید شہری بن سکے۔ طالبعلموں کے نام اپنے پیغام میں فضل ودود کا کہنا تھا کہ محنت کے بغیر کوئی بھی کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی اور محنت کا پھل ایک نہ ایک دن ضرور ملتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں