واپڈا نجکاری کے خلاف ہر حد تک جائینگے، واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین خیبرپختونخوا

پشاور ( رشید آفاق سے ) آل پاکستان واپڈا ھائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختون خواہ کا پیسکو کی نجکاری روکنے اور پیسکو 17000 سٹاف بھرتی کرنے کیلئے 15 جولائی کو سخت ترین احتجاج کا فیصلہ. ھائڈرو یونین خیبر پختون خواہ کے صوبائی کابینہ کا میٹنگ منعقد ھوا جس میں صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال صوبائی سیکرٹری نورالامین حیدرزئ, صوبائی ایڈیشنل شفیع اللہ, صوبائی فنانس سیکریٹری ناصر خان صوبائی جائنٹ سیکرٹری طارق خان اور دیگر نے زونل چیئرمین وسیکرٹری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے IMF اور WORLD BANK کی ایماء پیسکو جیسے منافع بخش ادارے کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ کیا. جس کا مقصد چند سرمایہ دارو کو خوش کرنا جبکہ سرکاری اثاثے اونے پونے داموں سرمایہ داروں پر فروخت کرنا ھے جس سے پیسکو کے ھزاروں ملازمین بےروزگار ھو جائیں گے اور عوام پر مھنگی بجلی کی بم گرائے گی, جوکہ نہ ملک کے مفاد میں ہے نہ عوام کے مفاد میں. پیسکو نے پچھلے سال کی نسبت اس سال عوام کو زیادہ بجلی فراہم کی اور پیسکو کا خسارہ پچھلے سال کی نسبت اس سال کم ھوا جبکہ اربوں روپے زیادہ ریکوری ھوئ ھے ایسے صورت میں پیسکو کی پرائیویٹائزیش کی کوئی جواز نہیں بنتی. حکومت نے 18 سال پھلے ای ایم ایف کے کہنے پر واپڈا کو ٹکڑے ٹکڑے کر کمپنیوں میں تقسیم کر دیا جبکہ اب پیسکو کی مزدوروں کی بچوں سے روٹی کا نوالہ چھیننے کی کوشش کرتے ھوے بےروزگار کررھے ھیں حکومت نے اس سے پھلے جی ٹی ایس, محکمہ ٹیلفون کو پرائیویٹ کیا جس کے ملازمین بے روزگار ھوے جبکہ ملک کو اس محکموں کو پرائیویٹ کرکے فائدہ کے بجائے نقصان ھوا. اسی طرح مھینہ پھلے سٹیل ملز کو پرائیویٹ کرکے 10ھزار مزدوروں کو بے روزگار کر دیا, ھائڈرو یونین کے مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیسکو میں 17000 ھزار خالی آسامیوں پر فی الفور بھرتی کراو ,فیلڈ سٹاف کو گاڑیاں فراہم کرو تاکہ ملک کے نوجوان کو روزگار ملکر افرادی قوت بڑھنے سے بجلی چوری میں کمی اور بجلی بقایا جات کی وصولی میں مدد مل سکے. نیز حکومت سرکاری ملازمین کی معاشی قتل عام بند کرکے مھنگائ کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کریں اگر حکومت نے 15 جولائی تک پیسکو کی نجکاری کا فیصلہ واپس نھیں لیا اور پیسکو میں سٹاف 3500 سٹاف کی بھرتی نھیں کرائیں جس کا اشتہار 2 سال قبل ھوا تھا تو پیسکو اور ٹیسکو کے کے ھزاروں ملازمین صوبہ بھر کے ھر ضلع میں احتجاجی جلسے کرینگے جبکہ پشاور واپڈا ھاوس میں 15 جولائی کو سب سے بڑا جلسہ ھوگا جو صوبائی اسمبلی تک مارچ کرکے اپنے مطالبات ماننے تک دھرنا دینگے جبکہ صوبہ بھر کے ملازمین 29 جون سے 15 جولائی تک بطور احتجاج کالی پٹی باندھ کام انجام دینگے ھر پیسکو افس پر کالے جھنڈے اور فلیکس بطور احتجاج لگے ھونگے ھائڈرو یونین اور پیسکو ملازمین پیسکو کی نجکاری ناکام بنانے اور پیسکو میں بھرتی کو یقینی بنانے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں