گورنر ماڈل سکول میرانشاہ سے رخصت ہونے والے دسویں جماعت کے طلبا کیلئے الوداعی تقریب، ہونہار طلبا میں تقسیم انعامات

میرانشاہ ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع شمالی وزیرستان تخصیل میران شاہ گورنر ماڈل سکول میران شاہ میں کلاس دہم کے طلباء کے لئے فیر ویل پارٹی کا اہتمام کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی شاھد علی خان تھے، اس موقع پر ڈپٹی کمانڈنٹ ٹوچی سکاؤٹ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور بھی موجود تھے، سکول کے بچوں نے ملی نعمے اور تقاریر پیش کی ، تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شاھد علی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا، کہ انہیں خوشی ہے کہ آج گورنر ماڈل اسکول سے 200 طلباء فارع ہو رہے ہیں، یہی بچے ملک کا مستقب ہے، جو یہاں سے فارغ ہونے کے بعد مختلف ڈیپارٹمنٹ میں اپنی خدمات سرانجام دینگے، ڈی سی شاھد علی خان ، ڈپٹی کمانڈنٹ ٹوچی سکاوٹ اور ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے ملی نعمے اور تقاریر پیش کرنے والے طلباء اور رزمک کیڈٹ کالج کے لئے منتخب ہونے والے گورنر ماڈل سکول کے 11 طلباء میں شیلڈ تقسیم کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں