میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تحصیل شیواہ میں ایک اور کارروائی کرتے ہوئے، پہاڑی راستوں سے پیدل سمگل کئے جانے والے ایک گروہ سے 10 کلوگرام چرس برآمد کرلئے ہیں، تاہم رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ملزمان فرار ہونے میں کاماب ہوگئے ہیں۔
ڈی ایس پی اعظم خان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، جو شمالی وزیرستان میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رُجحان پر قابو پانا مقصد ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے، شمالی وزیرستان میں منشیات سمگلعوں اور منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کارروائی جاری ہیں، جس کے باعث یہ اُمید ہوچکا ہے، کہ جلد ہی شمالی وزیرستان کو نشہ کے لعنت سے پاک کیا جائیگا۔
Load/Hide Comments