پشاور ، بھتہ خور سرگرم ،خوف پھیلانے کے لیے ہینڈ گرنیڈ حملہ ،

پشاور ( دی خیبر ٹائمز کرائمز ڈیسک ) بھانہ ماڑی کے علاقے مرشد آباد میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کی رہائش کے باہر ہینڈ گرینڈ بھینکا جس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا گھر کے سربراہ کی شناخت حاجی ایوب ولد شاہ جہان ہوئی ہے جیسے 2017میں بھتہ خوروں کی جانب سے بھی بھتے پہنچانے کی کالیں  موصول ہوئی تھیں، اس وقت بھتہ خور 2 کروڑ کی ڈیمانڈ کر رہے تھے، اس بار بھی افغانستان کے نمبر سے بھتہ خوروں نے 10لاکھ کا مطالبہ کیا ہے، متاثرہ شخص حاجی ایوب کا کاروبار اسلحے کا ہے، مقامی پولیس نے مدعی کا بیان قلمبند کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں