پشاور ( دی خیبر ٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) سی این جی ٹیرف میں کمی نہ کرنے پر پشاور میں پٹرول کے بعد سی این جی کے ممکنہ بحران نے عوام کو پریشانی سے دو چار کردیا ہے، حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے کمی کو مسترد کرتے ہوئے صوبے بھر خصوصاً ضلع پشاور میں پٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کردیا ہے جس کے باعث شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے سی این جی مالکان کو ٹیرف ریلیف نہیں دیا جا رہا ہے کیونکہ پانچ سو روپے ایم ایم بی ٹی او ایس این جی پی ایل کو مل رہا ہے جبکہ سی این جی مالکان کو 1283 روپے میں دیا جا رہا ہے جو انتہائی زیادہ ہے جس سے براہ راست غریب عوام متاثر ہو رہے ہیں جبکہ سی این جی بحران پیدا ہونے اور پمپس بند ہونے کی صورت میں صوبے بھر میں ہزاروں کی تعداد میں ملازمین کے بیروزگار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ عوام نے صدر پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ سی این جی کی قیمتوں میں کمی کی جائے بصورت دیگر سی این جی بحران پیدا ہونے کی صورت میں احتجاج کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کردینگے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments