پشاور ( دی خیبرٹائمز کرائمز ڈیسک) پشاورکے سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں یادگار شہدا پر حاضری دی ، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ دونوں پولیس افسران نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور پولیس شہداء کے بلند درجات کے لئے دعا کی، سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے بعد میں ٹریفک پولیس لائن کا بھی دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے جوانوں کے ساتھ ملاقات کی اور عید کی مبارکباد دی، مٹھائیاں تقسیم کی اور جوانوں کے ساتھ کھانا کھایا۔ سی سی پی او نے کہا کہ ان ہی جوانوں کی قربانیوں کی بدولت صوبے خصوصاً پشاور مین امن کا قیام ممکن ہوا ہے۔
سی سی پی او محمد علی گنڈا پورنے کہا کہ خوشی کے ان لمحات میں پولیس شہداء کی قربانیوں اور عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں ۔
Load/Hide Comments