پشاور ( دی خیبرٹائمزڈسٹرکٹ ڈیسک ) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ متھرا کی حدود میں ڈیڑھ ماہ قبل چار افراد کو بیدردی ہے ساتھ قتل کرنے اور 5 افراد کو زخمی والے ملزمان کی ضلع چارسدہ کے تھانہ بٹگرام کی حدود میں موجودگی پر کارروائی کی ہے، خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ داودزئی واجد شاہ، متھرا پولیس، ایلیٹ کمانڈوز اور لوکل پولیس نے حصہ لیا، جس کے دوران صدیق اکبر نامی شخص کے حجرے میں موجود اشتہاری ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس پر پولیس پارٹی نے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اشتہاری ملزم صابر شاہ ولد سید ولی شاہ سکنہ شندی متھرا لگ کر شدید زخمی ہوا جو ہسپتال لے جاتے ہوئے راستہ میں ہلاک ہوا، اسی طرح پولیس نے دوسرے اشتہاری ملزم نیاز علی شاہ سمیت ملزمان کو پناہ دینے والے سہولت کاروں عبداللہ ولد سید کریم سکنہ چورا خیل، لعل زادہ ولد نور محمد اور صدیق اکبر ولد سید کریم سکنہ چورہ خیل کو نہایت حکمت عملی کیساتھ گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے جدید خود کار اسلحہ تین عدد کلاشنکوف، ایک عدد کالا کوف ایک عدد رائفل اور سینکڑوں عدد کارتوس بھی برآمد کر لئے ہیں، گرفتار سہولت کار صدیق اکبر تھانہ بٹگرام پولیس کو اقدام قتل کے جرم میں بھی مطلوب تھا، چاروں ملزمان کے خلاف پولیس پر حملہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments