بنوں میں پولیس اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ،ایک ہلاک

بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پولیس کے مطابق بنوں کے نواحی تھانہ جانی خیل کی حدود میں پولیس اور مبینہ دہشت گرد کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جسمیں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا ہے، بنوں پولیس نے جانی خیل میں مبینہ دہشت گرد کے گھر پر چھاپہ مارا، مبینہ دہشت گرد نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے مبینہ دہشت گرد موقع پر ہلاک ہوگیا، مبینہ دہشت گرد سی ٹی ڈی کو ایس ایچ او امام حسین کے قتل سمیت دیگر دہشت گردی کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، ہلاک ہونے والا دہشت گرد کی شناخت آمین شاہ کے نام سے ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں