بی آر ٹی یونیورسٹی اسٹیشن سے لاکھوں روپے مالیت کاسامان چوری ھونے کا معاملہ صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچ گیا

پشاور ( دی خیبرٹائمز کورٹس ڈیسک ) خیبرپختونخوا کے میگا پروجیکٹ بی آر ٹی سے چوری کا معاملہ اسمبلی سیکرٹیٹ تک پہنچایا گیا، جماعت اسلامی کےممبران عنایت اللہ خان،سراج الدین خان اور حمیرا خاتون نے توجہ دلاو نوٹس اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا۔ عنایت اللہ خان پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی نے کہا ہے، کہ صوبے کی تاریخ کا مہنگا ترین پراجیکٹ بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) ڈھائی سال سے عوام کے لئے تکالیف اور اذیت کا باعث بنا ہوا ہے۔ بی آر ٹی افتتاح سے متعلق حکومت متعدد بار تاریخ دینے کے باوجود منصوبہ مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ گزشتہ رات بی آر ٹی کے رینج 3 یونیورسٹی روڈ اسٹیشن سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری ہوگیا ہے۔ شرپسندوں نے اسٹیشن کے لفٹ کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ مشیر ٹرانسپورٹ اس واقعہ سے متعلق اصل حقائق سے ایوان کو آگاہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں