وانا ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) جنوبی وزیرستان میں ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر یاسر خان نے سروس کا بقاعدہ افتتاح کردیا، تحصیل ہیڈکوارٹر وانا میں منعقدہ تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے بتایا، کہ سروس کا مقصد یہاں کے دورافتادہ علاقے کے شہریوں کو دوران ایمرجنسی سہولیات فراہم کرناہے، ایمرجنسی کے ساتھ ساتھ THQ ہسپتال سے ایمرجنسی کے مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال تک شفٹ کرنے کا بھی مفت میں سہولیات فراہم کریگی۔
اس موقع پر موجود تحصیل تیارزہ کے عوام نے ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ساوتھ وزیرستان یاسر خان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ آدا کیا۔
واضح رہے کہ تحصیل تیارزہ بھی جنوبی وزیرستان کے دیگر علاقوں کی طرح پسماندہ علاقہ ہے، جہاں عوام کو ابھی تک کسی خاص قسم کی سہولیاےت موجود نہیں تھے، یہاں کسی بھی ایمرجنسی کے دوران مریضوں اور زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت خدمات فراہم کررہے تھے۔
Load/Hide Comments