شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے تحصیل سپین وام میں سپین وام گرینڈ جرگہ، اور وزیرستان تعلیمی اصلاحی جرگہ نے لینڈ مائنز سے بچاؤ کیلئے آگہی مہم چلائی اور واک کا اہتمام کیاگیا، واک میں اساتذہ کرام اور سکول کے بچے بھی شریک ہوئے، مہم کے شراکا نے اس دوران پلے کارڈز اور کھلونا نما بموں کے تصاویریں بھی اٹھا رکھے تھے، واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے تحصیل سپین وام میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لینڈ اور کھلونا نما بموں کے دھماکوں میں 5 پانچ شدید زخمی ہوگئے ہیں، جس میں بعض زخمی بچے مستقل طور پر اپاہچ کا شکار ہوگئے ہیں۔ مزید بھی ان علاقوں میں ایسے کھلونا نما بموں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔ واک کے شراکا سے سپین وام گرینڈ جرگی کے چیئرمین ملک لیاقت علی خان نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو کھلونا نما بموں سے بچانے کیلئے اپنا کردار آدا کریں، اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ، کہ وہ لینڈ مائنز اور ایسے کھلونا نما بموں کی صفائی کیلئے اپنا کردار آدا کریں، جس کے باعث ان کے جگر گوشےشکار ہورہے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments