میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میرعلی سب ڈویژن کے تحصیل سپین وام میں کھلونا نما بم پھٹنے سے دو بچے زخمی ہوگئے ہیں، سرکاری زرائع کے مطابق دونوں بچے 12 سالہ رحم نواز ولد نورنواز اور10سالہ ضیاالرحمان ولد فضل الرحمان گھر سے باہر کھیل کھود میں مصروف تھے، اس دوران انہیں کھلونا نما بم مل گیا ہے، جسے پھٹنے سے دونوں بچے شدید زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو پہلے طبی امداد فراہم کرنے کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی منتقل کردئے، جہاں سہولیات نہ ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کردئے، وہاں بھی سہولیات کی فقدان کے باعث پشاور منتقل کردیاہے، شمالی وزیرستان میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما اور وزیرستان سیاسی اتحاد کے چیئرمین ملک لیاقت علی خان نے بنوں کے ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے کے باعث احتجاج کرتے ہوئے دونوں زخمی بچوں کو پشاور روانہ کردیا، لیاقت علی خان کے مطابق دونوں بچے شدید زخمی ہے اور ان کی حالت خطرناک ہے، دونوں بچوں کے ہاتھ پیر اور آنکھوں کو نقصان پہچ گیا ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا، کہ دونوں بچوں کا تعلق انتہائی غریب خاندان سے ہیں، سرکاری سطح پر ان کا علاج معالجہ کیا جائے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments