شمالی وزیرستان میں ،یرعلی میں 2 شہری ٹارگٹ کلنگ میں قتل، ایک ہی دن ٹارگٹ کلنگ میں مارے جانے والوں کی تعداد 3 ہوگئی

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی میں بازار کے قریب نامعلوم نقاب پوش ٹارگٹ کلرز نے دو افراد قتل کردئے، قتل کئے جانے والے دونوں فہیم اللہ ولد سرفراز، زاہد علی ولد برکت شاہ کا تعلق میرعلی کے نواحی دیہات گاؤں ہرمز سے ہیں، واقعے کے بعد اسلحہ سے لیس نقاب پوش کالے شیشے والی گاڑی میں فرار ہوگئے، واقعہ کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئےدونوں مقتولین کی لاشیں پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرعلی منتقل کردئے۔ آج ہی جمعے کے روز شمالی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر میرانشاہ میں بھی ایک شخص کو قتل کردیا گیا ہے، جہاں ایک روز ہی ٹارگٹ کلنگ میں مارے جانے والوں کی تعداد تین ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں امن امان کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر مقامی آبادی میں نامعلوم خوف کی فضاہے، جہاں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت ہر شہری بھی غیر محفوظ بن گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں