پاراچنار میں پاک آرمی کے زیر اھتمام امن فٹ بال ٹورنامنٹ احتتام پذیر ہوگیا ضلع بھر سے بتیس فٹ بال ٹیموں نے حصہ لیا ، امن فٹ بال ٹورنمینٹ کا فائینل جناح اسٹیڈیئم پاراچنار میں کھیلے گئے جس میں پاک آرمی73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئیر ثاقب گلزار کمانڈنگ افیسر کرنل حماد خان ایف آر ڈی اور ایلویتاس کے صوبائی افسران عظمت خان ، منور خٹک اور حامد حسین نے بھی شرکت کی پاک آرمی نے ٹورنمینٹ کا انعقاد ایف آر ڈی اور ایلویتاس کے تعاون سے کیا تھا سید محمود میاں اور سماجی راہنما ابرار حسین جان نے بھی مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ کامیاب کھیلاڑیوں پر انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں اس سے قبل اسٹیڈیئم الیون فٹبال ٹیم نے یعقوبی فٹبال ٹیم کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کردی فائیل مقابلوں کے موقع پر نوجوانوں نے مقامی رقص اور کراٹے شو کے علاوہ رسہ کشی کا بھی مقابلہ کیا اس موقع پر تماشائیوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments