پاراچنار میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے احتجاجی مظاہرہ، کمسن بچوں نے بھی حصہ لیا

پشاور ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) کشمیر چوک پاراچنار میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے نکالے گئے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مزمل حسین ، ایم ڈبلیو ایم کے راہنما سید نقی شاہ ، شفیق طوری آئی ایس او کے راہنماوں اور دیگر مقریرین نے کہا، کہ مختلف علاقوں سے لوگ لاپتہ ہورہے ہیں اور ان کے اہل حانہ ذہنی پریشانی کا شکار ہیں مقریرین کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مجرم ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے اور جرم ثابت ہونے کی صورت میں اسے سزا دی جائے مگر جس طرح لوگ لاپتہ ہورہے ہیں یہ سلسلہ بند کیا جائے مقریرین نے کہا گزشتہ دنوں اسلام آباد کے ایک ہسپتال سے پاراچنار کے سید عابد حسین ایسے حالات میں لاپتہ ہوگئے جب وہ اپنی کمسن بچی کے علاج کیلیے ہسپتال میں داخل ہورہے تھے اور بچی ہسپتال میں بے یار و مددگار پڑی رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں