پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پاکستان پیس پروموٹینگ کمیونٹی مناتو کا اجلاس ممتاز عالم دین مولانا اسرارالدین کی سرپرستی میں منعقد ہوا، اجلاس میں ممبران کے رائے کے زریعے تنظیم کے لئے عہدیداروں کا چناؤ کرتے ہوئے رحمت اللہ چئیرمین وحید خان چیف آرگنائزر جہانزیب خان جنرل سیکرٹری جمال حسین سینئر نائیب صدر منیب الرحمان نائیب صدر عبدالقیوم فناس سیکرٹری اور نوید خان پریس سیکرٹری منتخب ہو گئے
اس موقع پر نو منتخب چئیرمین رحمت اللہ اور دیگر عہدیداروں نے کہا کہ وہ سرکاری ملازمین سے ماہانہ چندہ لینگے اور گھر گھر جاکر امداد جمع کرینگے اور جو لوگ غربت کی وجہ سے اپنے مریضوں کا علاج نہیں کرسکتے اپنے بچوں کو نہیں پڑھا سکتے یا گھر کے کے اخراجات ان کے دسترس سے باہر ہو، ایسے ضرورتمندوں سے تعاون کی جائیگی۔
