شمالی وزیرستان میں احساس پروگرام ڈیٹا جمع کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے تحفظات؟

شمالی وزیرستان( دی خیبر ٹائمز خصوصی رپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف شمالی وزیرستان کے صدر حاجی نیک محمد اور ان کے کابینہ کے دیگر ساتھیوں اور پارٹی ورکروں نے میران شاہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے، کہ وہ مزید کسی کو کرپشن کی اجازت نہیں دے سکتے، تمام ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کیلئے پی ٹی آئی نے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں، عوامی حقوق اور بھرتیاں میرٹ پر کی جائیگی. احساس پروگرام میں انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہے. محرروں کے زریعے جمع کردہ ڈیٹا پر تحفظات ہیں. احساس پروگرام کے تحت ابھی تک مستحق افراد کو نہ کوئی راشن ملا اور نہ ہی کسی کو امداد، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی شمالی وزیرستان میں کسی قسم کےدھڑے بندی نہیں ہے، سب ایک پیج پر ہیں، اور کارکردگی کے بنیاد پر آئندہ الیکشن جیتیں گے. پریس کانفرنس میں جنرل سیکرٹری محمد نور خان. فنانس سیکرٹری قدیر داوڑ. ملک ریاض کے علاوہ ضلعی شمالی وزیرستان کے تمام کابینہ اراکین نے شریک رہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں