پشاور ( دی خیبرٹائمز کرائمزڈیسک) پشاور کے مصروف ترین اور کاروباری مرکز اشرف روڈ کے مین چوک میں بارودی مواد کے دھماکے میں دو ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں، پولیس کے مطابق اشرف روڈ کے مین چوک میں دہشت گردوں کی جانب سے بارودی مواد نصب کیا گیا تھا، جوکہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ڈیوٹی پر موجود دو ٹریفک اہلکار قیصر ، نعیم اور تین راہگیر معمولی زخمی ہوگیے زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا پولیس کے مطابق نصب کیا گیا تھا بارودی مواد دیسی ساختہ تھا واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments