ایلیئنز کے شہر وزیرستان سے بڑے میاں جی کے نام غیر سیاسی خط: محمد زبیر وزیر

:  آداب بڑے میاں جی
اس اُمید سے کہ آپ خوشل منگل اور صحتمند ہونگے، بڑے صاب میرا تعلق جنوبی مریخ المعروف جنوبی وزیرستان سے ہے، مگر چند دن پہلے میں شمالی مریخ المعروف شمالی وزیرستان گیا آپ کو تو خوب معلوم ہے کہ وہاں کے لوگ کافی ملنسار اور مہمانواز ہیں مگر ان سب باتوں سے ہٹ کر جب میں واپس بنوں آ رہا تھا، تو کیا دیکھا کہ میرعلی کے آس پاس سڑک پر ریت، مٹی، بجری اور پتھر کے انبار لگائے تھے، قبائلی زمینی تنازعہ جھڑپ کی شکل میں جاری تھا ایک طرف وزیر کی ذیلی شاخ تو دوسری جانب داوڑ کی ذیلی شاخیں تھے۔ ہم نے الٹرنیٹ راستہ اختیار کی اور آپ کو یہ خط پوسٹ کی۔
جناب عالی آپ کے علم میں تو ہونا ہی چاہئے، کہ یہاں پر پاکستان کی تاریخ کا سب سے مہنگا ترین اور بڑا اپریشن ہوا ہے، جس کو ضرب عضب کہا جاتا ہے، مگر اُس کے باوجود یہ اسلحہ جات کی نمائش اور جہالت میری سمجھ سے بالاتر ہے۔
بڑے میاں آپ کو یہ بھی معلوم ہے کہ اب یہ خطہ خیبر پختونخواہ میں ضم ہو چکے ہیں اور وہاں کے پولیس و دیگر ادارے اتنے بے بس کیوں ہیں ؟؟؟؟؟
میاں جی: یہاں صرف جہالت ہی موجود نہیں ہے، بلکہ پڑھے لکھے بچوں کا ٹولہ یوتھ آف وزیرستان جیسے تنظیمیں بھی ہیں، جو گولیوں کی تھڑتھڑاہٹ کی پرواہ کئے بغیر، وزیر، داوڑ میں تفریق کئے بغیر امن کے سفید جھنڈوں کیساتھ بھاری اسلحے سے لیس مورچے پر فائر بندی کیلئے پہنچ جاتے ہیں۔ سر آپ کو بھی معلوم ہے کہ آج دنیا میں یوم انٹرنیٹ منائی جاتی ہے، اور وزیرستان میں انٹرنیٹ کا نام و نشان تک نہیں ہے، لوگ آپ سے شکوے کرتے ہیں کہ یہاں فوج کی چلتی ہے، جب چاہے نیٹ کا بٹن آن کرسکتے ہیں،
میں نے سُنا ہے کہ پاکستان کے پاس پاؤ نیم پاؤ والا ایٹم بم ہے کیا یہی بہتر نہ ہوگا، کہ اس کو وزیرستان پر ٹیسٹ کیا جائے؟؟؟

محمد زبیر کی تحریر: وزیرستان میں خون آلود پتھر کی حقیقت  یہاں لنک پر کلک کیجئے

ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے کہ اس سے ہم مرے مگر دھشتگرد تو مر جائینگے؟
باقی یہاں کے حقیقت سے صرف ہم ایلینز اور آپ صاحبان واقف ہیں، ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ وہاں پر کیا ہو رہا ہے؟؟؟ اور یہ بھی جانتے ہیں کہ کیوں ہو رہا ہے؟؟؟
میاں جی خادم حسین ریضوی نے بھی اپیل کی ہے کہ ایٹم بم نکالو اور فرانس پر چلاؤ مگر نانانا صاب یہ غلطی بالکل مت کرنا ۔۔۔ فرانس بہت دور ہے اور اس پین دی سری کو نہیں معلوم کہ پاکستانی ایلیٹ کلاس صرف فرانسیسی چومی المعروف فرِنچ کِس کیلئے وہاں جاتے ہیں۔
فقط ایک آخری عرض اور بھی ۔۔۔ وہ یہ کہ مارک زکربرگ سے کہیئے کہ بار بار مُجھے تنگ نہ کرے آئی ڈی بلاک ہونے کی صورت میں، تقریباً پانچ دفعہ مجھے تنگ کیا ہے۔
دے مو آئی ڈی چے چا رپورٹ وی اللہ دا یے پہ لوس پشے شیال کو۔۔۔۔۔۔ سر آپ بھی کہیئے کہ آمین ثمہ پلس
شکریہ
مریخ سیکٹر سی میرانشاہ سے میں ژم ژم
پہ خپلہ ستا پہ مینہ او احترامات
محمد زبیر وزیر

ایلیئنز کے شہر وزیرستان سے بڑے میاں جی کے نام غیر سیاسی خط: محمد زبیر وزیر” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں