الخدمت فاؤنڈیشن کا شمالی وزیرستان کے یتیم بچوں کو نقد مالی امداد

میرانشاہ (بیورو رپورٹ ) میرانشاہ میں شمالی وزیرستان کے یتیم بچوں کیلئے الخدمت فائونڈیشن کی طرف سے ارفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت نقد امداد دینے کیلئے پریس کلب میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں 82یتیم بچوں اور بچیوں کو تعلیمی اخراجات کیلئے نقد امداد دی گئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈی پی او شفیع اللہ خان گنڈاپور اور دیگر افسران کے علاوہ الخدمت فائونڈیشن شمالی وزیرستان کے صدر اسداللہ خان اور سیاسی و سماجی کارکنان بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ھوئےکہا کہ تعلیم ھر بچے کا بنیادی حق ہے اور پھر یتیم بچوں کو تعلیم دینا ھم سب کی زمہ داری بنتی ھے جس کیلئے حکومت کی طرف سے ھر ممکن مدد فراھم کی جائیگی ،انھوں نے شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے دس10 یتیم اور مستحق بچوں کو گورنر ماڈل سکول میرانشاہ میں مفت داخلہ دینےاور دس یتیم بچوں کا دیگرسکولوں میں تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان بھی کیا،اور میرانشاہ میں آغوش کمپلیکس کیلیے زمین مختص کرنے کی منظوری دینےاور جلد کام شروع کرنے کی یقین دھانی کرائی،اس موقع پر الخدمت کے صدر اسداللہ شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت بلا امتیاز رنگ و نسل انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور قبائلی علاقوں بالخصوص شمالی وزیرستان میں جتنے بھی یتیم بچے اور بچیاں ہیں الخدمت ان کی تعلیمی اور روزمرہ زندگی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کوشش کرے گی،انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ 82بچوں سے مذکورہ تعداد کو بڑھا کر ایک ہزار بچوں تک لیجایا جا ئے گا تاکہ علاقے میں کوئی یتیم بچہ اور بچی محروم نہ رہے

اپنا تبصرہ بھیجیں