این ڈی ایم کے چیئرمین محسن داوڑ کا دورہ جنوبی پشتونخوا مکمل، پارٹی ورکروں نے کوئیٹہ ایئرپورٹ سے اسلام آباد رخصت کیاگیا

کوئٹہ ( پ ر ) نیشنل ڈیموکریٹک مؤومنٹ کے چیئرمین محسن داوڑ کا جنوبی پشتونخوا کا تین روزہ دورہ انتہائی کامیاب رہا۔ ہزاروں لوگوں نے این ڈی ایم کے مختلف عوامی اجتماعات میں شرکت کی۔ سینکڑوں افراد این ڈی ایم میں شامل ہوئے اور تمام عوام تک این ڈی ایم کا بیانیہ پہنچا۔

چیئرمین محسن داوڑ نے 20 مئی کو کوئٹہ سے دورے کا آغاز بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ سے کیا۔ این ڈی ایم کے مرکزی و صوبائی قیادت نے بلوچ بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
باز محمد فاؤنڈیشن کے دعوت پر لائبریری کا دورہ کیا۔ اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے وفد سے ملاقات کی۔ اس کے علاؤہ مختلف مکاتب فکر کے لوگوں اور این ڈی ایم کے ساتھیوں سے ملاقاتیں کیں۔

21 مئی کو این ڈی ایم کے مرکزی و صوبائی قیادت کے ہمراہ عثمان لالا کے قبر پر فاتحہ خوانی کی۔
قلعہ سیف اللہ میں این ڈی ایم کے ساتھیوں کی جانب سے منعقد کیے گئے سیمینار سے خطاب کیا۔
شام کو لورالائی میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کیا۔
رات کو پٹھان کوٹ میں اسفندیار خان کی جانب سے عشائیہ دیا گیا جہاں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں، سیاسی کارکنوں اور این ڈی ایم کے ساتھیوں سے ملکی و علاقائی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

22 مئی کو کلی رودلین لورالائی میں عوامی جرگے سے خطاب کیا۔
دوپہر کو سنجاوی میں این ڈی ایم کے کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔ سنجاوی جیسے چھوٹے سے قصبے میں بھی سینکڑوں لوگ شریک تھے۔ یہاں مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
سہہ پہر کو ہرنائی میں ایک اور عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کیا۔ جہاں ہزاروں لوگ محسن داوڑ اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین کو سننے آئے۔

23 مئی کو بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور بار کونسل سے خطاب کیا۔ ملکی معیشت، جمہوری آزادیوں اور انسانی حقوق کے حوالے سے تشویشناک صورتحال، سیاسی عدم استحکام اور جوڈیشل ایکٹیوازم پر سیر حاصل گفتگو کی۔

این ڈی ایم کو وجود میں آئے صرف 8 ماہ ہوئے ہیں۔ اس دوران ایک سیاسی پارٹی کو آئین و منشور کے بنیادی اصول طے کرنے میں دقت پیش آتی ہے مگر این ڈی ایم کو جو عوامی پذیرائی ملی ہے اور این ڈی ایم کے ساتھیوں نے جن شاندار تنظیمی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے وہ حیران کن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں