پاراچنار جیل میں سات ماہ سےقید پچاس سالہ قیدی میر قاسم جیل میں انتقال کرگئے، لواحقین کا احتجاج

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ضلعی انتظامیہ کے مطابق اپر کرم کے علاقے کڑمان سے تعلق رکھنے والے پچاس سالہ میر قاسم قتل کے ایف آئی آر میں گرفتار ہوا تھا اور سات ماہ سے سب جیل پاراچنار میں قید تھا، عدالت میں اس پر مقدمہ چل رہاتھا، آج صبح جیل میں ان کا انتقال ہوگیا لواحقین نے لاش پریس کب کے سامنے سڑک پر رکھ کر احتجاجاً سڑک کو آمدورفت کے لئےبھی بند کردیا، جیل میں جاں بحق ہونے والے شخص کے لواحقین کا کہنا تھا کہ بروقت علاج نہ ملنے کے باعث قیدی کا انتقال ہوا ہے اور غلط ایف آئی آر پر انہیں پکڑا گیا تھا، تاہم جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل قیدی کو کسی قسم تکلیف نہیں تھی آج نماز فجر کے بعد ساتھی اور رشتہ داروں کی موجودگی میں قرآن مجید کے تلاوت میں مصروف تھا کہ اچانک ان پر دل دورہ پڑا جس پر اسے فوری طور ہسپتال پہنچادیا گیا، جہاں ان کا انتقال ہوگیا ، کئی گھنٹے تک احتجاج کے بعد لواحقین کو واقعے کی تحقیقات کرنے کی یقین دہانی دی گئی، اس کے بعد لواحقین نے میت کو ان کی آخری رسومات پہنچانے کیلئے روانہ کردیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں